پاکستان پوسٹ آفس کا بین الاقوامی کارگو شپ آپریشن تعطل کا شکار، شہری رل گئے

پاکستان پوسٹ کے بڑے دعوے ،صارفین کو دوسرے ممالک کیلیے پارسل بھجوانے مہنگے پڑ گے، پاکستان پوسٹ آفس کا بین الاقوامی کارگو شپ آپریشن تعطل کا شکار  ہونے کی وجہ سے شہریوں کا قیمتی سامان اور اہم دستاویزات اپنی منزل تک بروقت نہیں پہنچ رہیں۔

 

پاکستانی شہری دنیا کے کئی ممالک میں رہتے ہیں، جو اپنا سامان اور دستاویزات پاکستان میں موجود اپنے پیاروں سے منگواتے یا انکو بھیجتے رہتے ہیں، سامان اور دستاویزات کی منتقلی کے لیے پاکستان پوسٹ اور دوسری پرائیویٹ کارگو کمپنیز کا سہارا لیا جاتا ہے۔

 

 

پاکستان میں کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی تعطل کا شکار ہیں لیکن پاکستان پوسٹ نے انٹرنیشنل میل کی بکنگ بند نہیں کی۔

 

شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس میں ھم نے باہر ملک سامان بھیجنے کے لیے جمع کروایا ہے مگر پوسٹ آفس انتظامیہ سامان جمع تو کر رہی ہے مگر بھیج نہیں رہی۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ پوسٹ آفس کے کارگو آپریشن کے تعطل کی وجہ سے انکا قیمتی سامان یہاں پر ہی پڑے پڑے خراب ہو رہا ہے، سامان لیٹ یا نہ پہنچنے کی وجہ سے انکو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ کارگو کمپنیز کا بین الاقوامی گارگو آپریشن بحال ہے۔

 

پاکستان پوسٹ کے حکام کا موجودہ صورتحال میں کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشل فلائٹ آپریشن کی بندش اور پی آئی اے پر لگنے والی پابندیوں کو دیکھتے ہوئے ھم متبادل ذریعہ ڈھونڈ رہے ہیں،متبادل ذرائع سے بیرون ممالک ڈاک کی ترسیل کیلیے اعلی حکام کی مشاورت شروع کر دی گئی ہے، اگلے ہفتے تک پاکستان پوسٹ دوسرے طریقوں کے ساتھ انٹرنیشنل میل سروس درست کر لے گا ۔

 

پاکستان پوسٹ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ دوسری نجی کورئیر کمپنیوں کی طرح شپنگ کے ذریعے میل نہیں بھیجتا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment