اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں کٹوتی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں کٹوتی کر دی،جون کی تنخواہ سے ایک ہزار سے 25 سو تک کٹوتی کی گئی ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے جونیئر اہلکاروں کی تنخواہ سے 1 ہزار جبکہ سنیئر سے 25 سو تک کٹوتی کی گئی ہے، مبینہ طور پر بغیر اجازت کرونا فنڈ کے لئے تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے، صرف اہلکاروں سے سب انسپکٹر رینک تک تنخواہ میں کٹوتی کی گئی ہے

 

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف کرونا سے لڑ رہے ہیں اور محکمانہ مدد نہیں مل رہی،دوسری طرف کرونا فنڈ کے لئے ہماری ہی تنخواہوں سے بغیر اجازت کٹوتی کی جا رہی ہے۔

 

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ انعام کی مد میں ملنے والی رقم پولیس افسران و اہلکاروں کو نہ مل سکی،منظور شدہ انعامات کے بل بروقت اے جی پی ائی میں نہ بجھوانے کی وجہ سے تمام رقم واپس ہوگی،انعام کی مد میں قریب 20 لاکھ روپے اہلکاروں کو ادا کئے جانے تھے،تنخواہوں میں کٹوتی اور انعام کی رقم نہ ملنے سے اہلکار مایوسی کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment