نئے انتخابات میں عوام کس سیاسی پارٹی کو ووٹ دیں گے

اگر نئے انتخابات کرائے جائیں تو عوام کسے سیاسی پارٹی کوووٹ دے گی؟ اس کا جواب سامنے آگیا ہے۔

 

عوام نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، خیرپختونخوا میں تحریک انصاف، صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی۔اے۔پی) کو ووٹ دینے کے لئے پسند کیا۔

 

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی۔پی۔او۔آر) کے سروے میں یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ اگر کل انتخاب کرایا جائے تو وہ کسے ووٹ دیں گے، اس عوامی رائے پر سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا گراف دیاگیا ہے

 

سروے کے مطابق صوبہ پنجاب میں 42 فیصد عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کی رائے دی۔ تحریک انصاف کو 23 فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 5، تحریک لبیک 2، مسلم لیگ (ق) ایک فیصد ووٹ کی حقدار پائیں۔

 

صوبہ خیبرپختونخوا میں اب بھی پاکستان تحریک انصاف مقبولیت میں سب سے آگے ہے۔ 51 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کا انتخاب کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) 8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے ۔اس کے بعد جے یوآئی (ف)6 ، عوامی نیشنل پارٹی (اے۔این۔پی) 4، پی پی پی 4 اور جماعت اسلامی ایک فیصد ووٹ کے ساتھ عوامی مقبولیت کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

صوبہ سندھ میں عوامی مقبولیت میں پاکستان پیپلزپارٹی 27 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے۔دوسرے نمبر پاکستان تحریک انصاف ہے جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے۔ جماعت اسلامی 2 فیصد، تحریک لبیک 2 فیصد، ایم کیوایم پاکستان ایک فیصد اور جے یوآئی (ف) ایک فیصد مقبولیت کی حامل پائی گئیں۔

 

صوبہ بلوچستان میں عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو 10 فیصد ووٹ کے ساتھ مقبولیت کی دوڑ میں اول پوزیشن دی ہے۔ دوسرے نمبر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی ہیں جن کی مقبولیت 9 فیصد پائی گئی۔ جمیعت علماءاسلام (ف) کو 7، مسلم لیگ (ن) کو 4، بی این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کو 2، 2 فیصد اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو ایک فیصد ووٹ ملے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment