شیخوپورہ میں کوسٹر ٹرین سے ٹکرا گئی، 7 جاں بحق

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پھاٹک پر ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی ہے جس سے 7مسافر جاں بحق 11زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےمیں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو کی 10 ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لی رہی ہیں۔

پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment