نواز شریف کو برطرف کرنے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

 

ہائیکورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 7 سینئر جج صاحبان نے شرکت کی اور اپنا فیصلہ سنایا ہے، اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

 

اجلاس میں شریک جج صاحبان میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے علاوہ جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

 

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے برطرف جج ارشد ملک نے مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو سزا بھی سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment