سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تیار کردہ پاک پاس ایپ ایکٹو نہ ہو سکی۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پاک پاس موبائل ایپ کے لازمی استعمال کا معاملہ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تیار کردہ پاک پاس ایپ ایکٹو نہ ہو سکی۔

 

سی اے اے کے حکام کا کہنا ہے کہ پاک پاس ایپ میں تکنیکی خرابی کے باعث ایپ کا استعمال موخر کردیا گیا۔

 

تکنیکی خرابی کے باعث پاک پاس ایپ کے استعمال کو موخر کرنیکا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے جاری کیا ہے۔

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹریکنگ کیلئے ایپ تیار کی تھی، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو پاکپاس موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنا لازمی قراردیا گیاتھا، پاکپاس موبائل کے لازمی استعمال کے حوالے سے ائیرہورٹس انتظامیہ اور ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

 

موبائل ایپ متعارف کروانے کا مقصد پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا 14دن تک قرنطینہ موجودگی کو لازمی بنانا ہے، فیملی کی صورت میں ایک فرد نے ہی موبائل ایپ انسٹال کرنا تھی، اسمارٹ فونز نہ رکھنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ پر سخت عمل سے گزارا جانا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment