شیخوپورہ:شاہ حسین ایکسپریس اور کوسٹر کے درمیان تصادم، 19 مسافر جاں بحق

شیخوپورہ: فیصل آباد سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا ہےجس سے کوسٹر میں سوار 19 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

 

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ شیخوپورہ میں فاروق آباد اوربحالی ریلوےاسٹیشن کے درمیان بغیرپھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا جہاں شاہ حسین ایکسپریس اسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹر سے ٹکرائی۔

 

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 سکھ یاتری سوار تھے جن میں سے 19 یاتری جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

 

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بغیر پھاٹک والی ریلوےکراسنگ پر پیش آیا۔

 

یاد رہے اس سے پہلے بھی روہڑی کر قریب مسافر بس بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment