پاکستان پوسٹ نے بین الاقوامی ڈاک کی سروس دوبارہ بحال کر دی

راولپنڈی ۔ پاکستان پوسٹ نے ای ایم ایس پلس کے ذریعے بین الاقوامی ڈاک کی ترسیل فوری طور پرشروع کر دی۔

 

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا نے کرونا وب کے باعث بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی تعطل سے عالمی ڈاک کی ترسیل متا ثر ہو نے کی شکایات پر متعلقہ شعبے کو متبادل ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی جس پر پہلے اقدام کے طور ای ایم ایس پلس سروس بحال کر دی گئی جبکہ انٹرنیشنل رجسٹرڈ لیٹرز، ای ایم ایس اور پارسل سروس کیلئے متبادل اقدامات بھی زیر غور ہیں تھا، پاکستان پوسٹ کے صارفین کو بیرون ممالک ڈاک کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی تھی۔

 

ڈائریکٹرجنرل پاکستان پوسٹ کی ہدایت پر ای ایم ایس پلس سروس مکمل فعا ل کر دی گئی تا کہ متبادل ذرائع نقل و حمل کو بروے کار لا کر عالمی ڈاک کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایاجا سکے اور پاکستان پوسٹ کے صارفین کو ڈاک کی بکنگ میں کوئی دشواری نہ ہو۔ اس حوالے سےمتعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment