ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لڑکا ٹرین کی زد میں آ گیا

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ضلع جہلم، دینہ کا رہائشی جواں سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آ کر کچلا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع جہلم، دینہ کا رہائشی ابراہیم بٹ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹرین کی پٹڑی پر ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہا تھا،کہ اچانک ٹرین آ گئی، جس کی زد میں آنے سے ابراہیم بٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے دوسرے دوست بچ نکلنے میں کامیاب کو گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں متعدد لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، رواں سال کے جولائی کے مہینے میں بھی مظفر گڑھ میں ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا جب سیلفی کے جنون نے ایک بچے کی جان لے لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment