ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس رحیم یار خان کے جھیٹہ بھٹہ اسٹیشن پر مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔

 

ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کے مطابق حادثہ کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا اور مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی اور شالیمار ٹرین میں ٹکر ہوئی۔

رجمان ریلوے نے بتایا کہ حادثے میں شالیمار ایکسپریس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے تاہم ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں مال گاڑی کے 2 کوچز اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوئی جب کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا ہے جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سمہ سٹہ اور روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثے کی طرف روانہ کردی گئی اور ریلیف آپریشن 3 سے 4 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

 

سی ای او ریلوے دوست علی لغاری کی ہدایت پر ڈی ایس ملتان جائے حادثہ پر روانہ ہوئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس کوسٹر سے ٹکرا گئی تھی جس سے کوسٹر میں سوار 22 سکھ یاتری ہلاک ہوگئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment