نوشین جاوید کی چھٹی، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

وفاقی حکومت نے نوشین جاوید خان کی جگہ 22ویں گریڈ کے افسر محمد جاوید غنی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اضافی عہدہ دے دیا ہے۔

 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے محمد جاوید غنی کو تین ماہ کے لیے یا کسی اور افسر کی تقرری تک چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر تعینات کیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید غنی پاکستان کسٹمز سروس کے 22ویں گریڈ کے افسر ہیں جو بطور ایف بی آر رکن تعینات ہیں۔

 

جاوید غنی کی ٹوئٹر پروفائل کے مطابق انہوں نے واروک یونیورسٹی سے انٹرنیشنل اکنامک لا میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

 

جاوید غنی کو ایف بی آر سربراہ کی اضافی ذمے داری سونپنے کی سمری کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی۔

 

ادھر سابقہ چیئرمین ایف بی آر نوشین جاوید امجد کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں سیکریٹری قومی ورثہ اور ثقافتی ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔

 

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں حکومت نے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے نوشین جاوید امجد کو نیا چیئرپرسن تعینات کردیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment