پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہزار ہو گئی

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ بتدریج جاری، مجموعی کیسز  کی تعداد 2 لاکھ 28  ہزار 474 ہزار ہو گئی ۔

 

ایک دن میں مزید 93 افراد جاں بحق ہونے سے اموات 4712 تک پہنچ گئیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہونے لگا، اب تک 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 191 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 تک پہنچ گئی۔

 

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 92 ہزار 306  ہو گئے، جبکہ پنجاب میں 81 ہزار 317، خیبرپختونخوا 27 ہزار 843، اسلام آباد میں 13 ہزار 409، بلوچستان 10 ہزار 766،گلگت بلتستان میں ایک ہزار 545 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1288 ہتک جا پہنچی ہے۔

 

ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 93 افراد کوروناوائرس سے جان کی بازی ہار گئے، کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4712 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1871 افراد، سندھ میں 1501، خیبرپختونخوا 1020،بلوچستان 123، اسلام آباد 134، گلگت بلتستان 28 اورآزاد کشمیر میں 35 افراد وائرس سےدم توڑ گئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 729 اسپتالوں میں 5 ہزار 130 کورونا مریض زیر علاج ہیں، اب تک 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے  جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment