جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں ژالہ باری، فصلیں تباہ

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں ژالہ باری اور طوفانی بارش نے تباہی مچادی،سیب،آلو بخارہ،آڑو کے باغات اور سبزیوں کی کھڑی تیار فصلوں کو کچل کے رکھدیا۔

گزشتہ روزجنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تباہ کن ژالہ باری نے ہزروں پھلدار درخت کے باغات اور کھیتوں میں تیار سبزیوں کے فصلوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا۔جن علاقوں میں ژالہ باری نے تباہی مچائی ان میں لنڈی ڈوگ،جے خیل سٹیشن،زیڑ غوژہ،زیڑائی لیٹہ،کالوتائی اورکالوشہ شامل ہیں جہاں اربوں کا نقصان اسی قدرتی آفت کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہاں کے مقامی کسانوں اور زمینداروں میں سے سید اللہ خان جے خیل وزیر،خان محمد کرمز خیل و دیگرنے حکومت اور پی ڈی ایم اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا ذریعہ معاش پھلوں کے ان باغات اور سبزیوں کی وجہ سے آنے والے آمدن پر ہے لہذا حکومت وقت ہمارے نقصانات کا تخمینہ لگاکر پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کا گزر بسر زراعت پر ہے لیکن ہر سال قدرتی آفت یعنی ژالہ باری ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر حکومت اور پی ڈی ایم اے نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

تاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت بروقت حکومت اور پی ڈی ایم اے قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے مذکورہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیکر متاثرہونے والے زمینداروں کو مالی امداد کا پیکچ دیا جائے۔ ان نقصانات کا جائزہ لیکر بروقت ازالہ کرے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment