بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2بچوں سمیت 5 شہری زخمی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5شہری زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 2 لڑکے اور 2 بزرگ خواتین بھی شامل ہیں،پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیاگیا،

 

رواں سال بھارت سیز فائر معاہد ے کی ایک ہزار90  خلاف ورزی کی گئی،بھارتی فورسز کی طرف سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایاجارہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 13 شہری شہیداور112 زخمی ہوئے،

 

رواں سال ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ،مودی نےآرایس ایس کے انتہا پسندنظریہ اورتشددکی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا،ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کابھارتی ٹریک ریکارڈ بدسے بدتر ہوتاجارہا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment