میگا منی لانڈرنگ ریفرنس:آصف زرداری اور فریال تالپور پر فردِ جرم پھر موخر

اسلام آباد میں احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں ایک بار پھر سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان پر فرد جرم موخر ، عدالت نے ایک ملزم کی پلی بارگین کی درخوست پر کارروائی جاری ہونے کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کی۔

 

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت کی ، نیب کے تفتیشی آفسر نے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کوبتایاکہ ریفرنس کے ایک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پرکارروائی جاری ہے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پرکارروائی مکمل ہونے تک فردجرم نہیں لگ سکتی۔

 

احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپورکی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے ریفرنس پر سماعت 24جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment