پاکستان پوسٹ کا بین الاقوامی سامان کا نظام ترسیل بدستور معطل

پاکستان پوسٹ کا بیرون ملک سامان اور دستاویزات کا نظام ترسیل بدستور معطل ہے۔

 

پاکستان پوسٹ حکام کا گزشتہ ہفتے یہ کہنا تھا کہ ادارے نے سامان کی بین الاقوامی سروس دوبارہ بحال کر دی ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق صرف امریکہ، انگلینڈ اور دبئی کے لیے یہ سروس بحال کی گئی ہے، جبکہ باقی تمام ممالک میں کارگو سروس بدستور بند ہے۔

 

عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بیرون ملک بین الاقوامی فضائی آپریشن تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان پوسٹ کا سامان کا نظام ترسیل بھی متاثر ہوا ہے،پاکستان پوسٹ نے متبادل نظام ترسیل کے لیے حکام نے میٹنگز بھی بلائی تھیں۔

 

بین الاقوامی ترسیل کے نظام میں تاخیر کے باعث سامان اور دستاویزات اپنی مطلوبہ منزل پر بروقت نہ پہنچے کی وجہ سے شہری بدستور پریشان ہیں۔

 

یاد رہے گزشتہ ہفتے پاکستان پوسٹ کے حکام نے بین الاقوامی سامان کے نظام ترسیل کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے پی آئی اے کی بین الاقوامی سروس تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے ادارے کو سامان اور دستاویزات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment