کارگل کی جنگ کے دو ہیروز کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

معرکہ شہدا کارگل کا 21واں یوم شہادت کیپٹن کرنل شیر خان صوابی میں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حولدار لالک جان شہید، نشان حیدر کا ضلع غذر گلگت بلتستان یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کے بہادر سپوتوں کو ممک بھر میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف کی جانب سے شہدا کی یادگار پرپھول چڑھائے گئے اورفاتحہ خوانی کی گئی۔

 

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود نے حوالدار لالک جان شہید کی یادگارپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 

کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹل سینٹر نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 

شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر نے اس تقاریب میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a Comment