چین پاکستان کے وکیشینل سکولوں کے لیے کمپیوٹرز اور دیگر سامان دے گا

وزارت اقتصادی امور میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان اور چین کے مابین وکیشینل سکولوں کے لیے کمپیوٹرز اور دیگر سامان کی فراہمی کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

 

تقریب میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون جاری رکھے گا.

 

حکومت پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے کئے، پروجیکٹ پر4 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی، چین پاکستان کے نشینل وکیشینل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو سامان و فنی تربیت مہیا کریگا، پروجیکٹ کے تحت 17 وکیشنل سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا

 

تقریب میں دونوں ممالک کی جانب سے معاشی و اقتصادی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment