سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل

کپتانوں کے جعلی لائسنس کا معاملہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ائیرلائن کے مزید 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیئے۔

 

سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن میں معطل ہونے والے کپتانوں کی فہرست میں 29 مرد اور پانچ خواتین پائلٹس کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔

خواتین پائلٹس میں ارم مسعود، مریم مسعود، ہما لیاقت مہتاب طاہر اور فرخ حسین شامل ہیں جبکہ مردوں میں سید محمود احمد، معاویہ محمد، بابر درانی، عاصم عزیز، فیاض الرحمن، عابد حمزہ، محمد نوید، فرخ اعظم، سید محسن، ماجد وسیم، کامران اصغر، محمد احمد شامل ہیں۔

 

اسی طرح جن پائلٹس کے لائسنس منسوخ کیے گئے ان میں سید حیدر، عامر محمود، فیصل محمود، عاطف منیر، حماد احمد، جہانزیب خان اور حمزہ امین بھی شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق نے انہوں نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پائلیٹس کے لائسنس معطل کئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment