عظیم کشمیری مجاہد برہان وانی کا یوم شہادت،پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

کشمیر مجاہد برہانی وانی کے یوم شہادت پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں، برہان وانی شہید چوک میں کشمیری نوجوانوں کے دستے نے شہید کو سلامی دی مظاہرین نے آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

 

برہان وانی کے یوم شہادت کو بھارت کیخلاف یوم مزاحمت کے طور پر منایا جا رہا ہے،آزاد کشمیر بھر میں کشمیریوں نے مظاہرے کیے، مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی لگائے۔

 

آزاد کشمیر میں برہان وانی شہید چوک میں 200 کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے شہید کوسلامی پیش کی، کشمیری نوجوانوں نے شھداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیئے مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا، کشمیری نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیئے جدو جہد کا حلف بھی لیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے شہیدوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

 

کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کر رہی ہے، اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ بھی دہرایا

متعلقہ خبریں

Leave a Comment