پی آئی اے کے بعد دوسری نجی ائیرلائنز نے اندرون ملک کرائے سستے کر دئیے

پی آئی اے کے بعد ملکی نجی ائیر لائنز نے بھی کرائے کم کردئیے۔

 

قومی ائیرلائن کے بعد پاکستان کی نجی ائیر لائنز نے بھی اندرون ملک پروازوں کے کرائے سستے کر دئیے۔

 

نجی ائیرلائن ائیر بلیو نے کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ بنا بیگ کے 7889 روپے مقرر اور بیگ سیمت یکطرفہ کرایہ 9376 روپے مقرر کر دیا، جبکہ کراچی اسلام آباد کا رٹرن ٹکٹ بنا بیگ 13992 روپے اور کراچی اسلام آباد بیگ سمیت رٹرن ٹکٹ 16522 روپے مقرر کر دیا۔

 

اسی طرح نجی سیرن ائیر نے بھی کرائے کم کردئیے، کراچی سے لاہور کا بیگ سیمت یکطرفہ کرایہ 9500 روپے اور کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ بیگ سیمت کرائی 9500 روپے مقرر کر دیا۔

 

پی آئی اے نے کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 9572 روپے کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment