ستمبر میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر میں کھولنے پر اتفاق، صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل دے گی۔

 

کورنا صورتحال باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ،، تمام صوبوں نے اپنی اپنی آرا پیش کیں ، اجلاس میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کرلیا گیا اور پیشہ ورانہ تعلیم کے امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ یکم ستمبر سے پہلے دو اجلاس منعقد کیے جائیں گے جس میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جائیں گی ،، کورونا کی وبا کے باعث تین ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment