پاکستانی شہری کا امریکہ کیخلاف 20 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

امریکہ کیخلاف 20 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ دائر،

پاکستانی شہری رضا علی نے امریکہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا زمہ دار قرار دیدیا۔

 

درخواست 8 اگست کو سول کورٹ لاہور میں سماعت کیلیے مقرر کر لی گئی، سول جج لاہور کامران کرامات درخواست پر سماعت کریں گے۔

 

درخواست میں امریکی کونسل جنرل، امریکی ایمبیسی اور امریکی سیکرٹری دفاع کو فریق بنایا گیا،

پاکستانی وزارت خارجہ، عالمی ادارہ صحت اور سیکریٹری صحت کو بھی فریق بنایا گیا،درخواست گزار نے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کو بھی فریق بنایا ہے، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

 

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ذاتی طور پر اور ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، درخواست گزار نے عدالت سے امریکہ کو کوروناوائرس کا زمہ دار قرار دینے کی استدعا کر دی۔

 

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس سے درخواست گزار اور تمام پاکستانی شہریوں کو خطرے میں ڈالا، عدالت 20 ارب امریکی ڈالرز دینے کا حکم جاری کرے، امریکہ بطور سپر پاور اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، امریکہ نے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کو نظر انداز کیا، امریکی لیڈرز نے میڈیا پر وائرس سے متعلق جھوٹ بولا، امریکہ اسی طرح کے جھوٹ عراق کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بھی بول چکا ہے، فریقین دنیا بھر میں اموات کی بڑھتی شرح، غربت اور معاشی تباہ کاریوں کے زمہ دار ہیں۔

 

درخواست گزار شہری رضا علی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ فریقین کا احتساب کیا جائے اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بدقسمتی سے امریکہ میں چند عناصر اپنے مخالفین کیخلاف نقصان دہ حربے استعمال کرتے ہیں، کورونا کی شکل میں قدرت نے بدلہ لے لیا اور بدقسمتی سے ہزاروں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے، موجودہ امریکی انتظامیہ کووڈ 19 کیخلاف عالمی لڑائی میں رخنے ڈالتی رہی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان امریکہ کا اتحادی رہا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک سو ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی مالیاتی ادارے حکومت پاکستان کو سبسڈیز میں کمی اور ٹیکسز بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کا گراف اوپر اور معیشت ڈوبتی جا رہی ہے۔

 

لاہور کی سول کورٹ میں مقدمہ ایڈووکیٹ ظلے حیدر کیجانب سے دائر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment