اسلام آباد ائیرپورٹ کےمختلف شعبوں کی نجکاری کے خلاف یونینز کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے اور مختلف شعبوں کی نجکاری کے خلاف سول ایوی ایشن ایمپلائز یونین، آفسیر ایسوسی ایشنز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرے کی قیادت سول ایوی ایشن کی جانب سے بنائی جانے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کی جبکہ مظاہرے سے سول ایوی ایشن ایمپلائز یونین کے صدر راجہ آصف، اکائی یونین ایاز بٹ، آفیسر ایسوسی ایشن کے افتخار اعوان، واپڈا ہیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے جاوید بلوچ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

 

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اپمپائز یونین کے صدر راجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت ایک منافع بخش ادارے کو سوچی سمجھی سازش کے تحت اوٹ سورس کرنا چاہتی ہے جبکہ سول ایوی ایشن ہر سال ملک کو کروڑوں روپے کا ریونیو دیتی ہے جس کے باوجود مافیا مزدوروں کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے جس کےخلاف مزدور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

 

خطاب کے دوران واپڈا الیکٹراک یونین کے جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ ہر محاذ پر مزدروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل کہا تھا کہ کسی ادارے کو نجکاری نہیں ہونے دینگے اور اب اپنے ہی وعدوں کے خلاف مافیا کے ہاتھوں ہرغمال بناے ہوئے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

 

احتجاج کے آخر میں ائیرپورٹ گو عمران گو، نجکاری میں جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کہ نعروں سے گونج اٹھا۔ جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment