سال رواں کے دوران ٹریفک ڈویژن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئی جی اسلام آباد پولیس

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات اور ویژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سال رواں کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹریفک ڈویژن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور حادثات کی روک تھام کے لیے اسلا م آباد ٹریفک پولیس نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور اس حکمت عملی کی بدولت وفاقی دارالحکومت میں مہلک حادثات میں 35 فیصد جبکہ عام حادثات میں 16فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

 

جب کہ ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر رواں سال کے دوران ٹریفک پولیس نے3لا کھ 15ہزار 436 ٹکٹ جاری کرتے ہوئے8 کروڑ 56 لاکھ 67 ہزار سات سو روپے کے جرمانے کئے۔رواں سال کے چھ ماہ دوران 502 وی آئی پیز کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات و یژن کی روشنی میں ڈی آئی جی ٹریفک سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کی زیر نگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2019 کی نسبت سال 2020 کے پہلے چھ ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پراسلام آباد ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت وفاقی دارالحکومت میں مہلک حادثات میں 35فیصد جبکہ عام حادثات میں 16فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

 

رواں سال کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر3 لاکھ 15ہزار 436 ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 8 کروڑ 56 لاکھ67 ہزارسات سو روپے کے جرمانے کئے، رواں سال کے دوران 502وی آئی پیز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جن میں 24 پولیس افسران 47 میڈیا پرسنز، 63 ایم این ایز/ایم پی ایز/ سینیٹرز، 39 جوڈیشری،39 سلیبریٹیز،71 غیرملکی/ ڈپلومیٹس،18 گریڈ اور اس سے اوپر رینک کے افسران کے 131 چالان شامل ہیں۔

 

ٹریفک پولیس نے اوور سپیڈنگ پر 575،ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی پر 9112،بلیک پیپرز پر 11213، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائکل چلانے پر 45353،خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے پر 60619 ،لین وائلیشن پر 12131،روٹ کے بغیر ڈرائیونگ پر 2710 ،سواریوں سے بدتمیزی پر 276،سیلٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 15805،کم عمری میں ڈرائیونگ پر 1025،روٹ وائلیشن پر 3299، فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 2397 چالان ٹکٹ جاری کئے۔

 

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہر میں محفو ظ سفر کو یقینی بنا نے اور اس ٹا سک کے حصول کے لیے تمام تر اقداما ت برﺅے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گاانہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اپنے متعین کردہ مقاصد کو کامیابی سے حاصل کیا ہے اور یہ فورس دوسرے ڈیپارٹمنٹس کے لئے بھی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک ڈسپلن کے قیام کے ساتھ ساتھ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور کرپشن اور کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کرنے اور عوام میں بھرپور مقبولیت اس فورس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے شہر کی مختلف شاہراﺅں پر پولیس پکٹیں لگائی گئی ہیں تا کہ ان کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

 

آئی جی اسلام آباد نے تمام ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہتے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ اس میں بہتری لائی جائے ہمارا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانا شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment