اسلام آباد پولیس نے قلیل وقت میں17 سالہ گمشدہ لڑکا تلاش کر لیا

اسلام آباد: تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی 17سالہ گمشدہ لڑکے کو انتہائی قلیل وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔

 

بچے کے والدین نے پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی اور اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان اور اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکردگی کوسراہا ہے۔

 

تفصیلا ت کے مطابق مسمی ظہیر احمد نے مورخہ 07-07-2020کو تھا نہ سہالہ کو اطلاع دی کہ اس کا 17سالہ بیٹا فہد ظہیر گھر سے نکلا جو واپس نہیں آیا جس کو اپنے طو ر پر تلاش کرتے رہے لیکن نہ مل سکا ، سہالہ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ نمبر148مورخہ 7.7.20بجرم 365 ت پ در ج کرکے بچے کی تلاش شروع کر دی۔

 

ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے زیر نگرانی ڈی ایس پی سہالہ سرکل رخسار مہدی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ سہالہ انسپکٹر محمد بشیر ملک ، اے ایس آئی ظفر اقبال معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، دیگر ذرائع سے فہد ظہیرنامی 17 سالہ بچے کو بحفاظت تلاش کرکےبعد کا رروائی ضا بطہ والدین کے حوالے کردیا، بچے کو کسی نے اغو اءنہیں کیا تھاوہ اپنی مرضی سے گھر سے گیا تھا ،بچے کے والدین نے ایس پی رورل زون اور پوری ٹیم کی فوری کارروائی اور تعاون کا شکریہ ادا کیااورپولیس کی طرف سے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی۔

 

ڈی آئی جی آ پریشنز وقارالدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment