صحافی علی سلمان علوی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار

براڈ کاسٹ صحافی اور پروڈیوسرعلی سلمان علوی پر اپنی بیوی صدف زہرہ پر گھریلو تشدد اور قتل کرنے کا الزام کے بعد راولپنڈی پولیس تھانہ ائیر پورٹ نے حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق اس حوالے سے گذشتہ مہینے کی 29 تاریخ کو ملزم علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ملزم علی سلمان علوی کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

29 جون کو علی سلمان علوی کے خلاف مقتولہ کی بہن سیدہ مہوش زہرہ نے ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ملزم نے میری بہن صدف زہرا کو تشدد کر کے قتل کیا ہے۔

مہوش زہرہ نے کہا کہ ملزم نے فون پر انہیں گھر بلایا اور جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ مقتولہ کی لاش چھت والے پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے ہاتھوں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

مقتولہ صدف زہرا نقوی اور ملزم علی سلمان علوی کے درمیان ٹویٹر پر تعلق بنا تھا جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی تھی۔

ٹوٹیر پر جسٹس فار زہرا ہیش ٹیگ چلنے کے بعد لوگ اس واقعے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ علی سلمان علوی سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی کے ٹی وی شو کے پروڈیوسر ہیں، عاصمہ نے اپنی ٹویٹ میں واقعے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں آج صبح ہی پورے معاملے کا ٹوئٹر سے پتہ چلا انہوں نے کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ جس میڈیا گروپ کے لیے وہ کام کرتی ہیں، سختی سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور علی کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment