پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 3307 اور صحتیاب افراد کی تعداد 6 ہزار ہو گئی

کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں بدستور جاری، اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 729 جبکہ اموات 4 ہزار 954 تک پہنچ چکی ہیں۔

 

ملک میں اب تک کوروناوائرس سے 3 ہزار 307 افراد متاثر جبکہ 66 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 ہزار 8 افراد ایسے تھے جو وائرس سے صحتیاب ہوئے ۔

 

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 1736 افراد متاثر ہوئے جبکہ 23 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد 1736 کے اضافے سے بڑھ کر 99 ہزار 362 تک پہنچ گئی، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے جس سے مجموعی اموات 1637 تک پہنچ گئیں۔

 

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 930 اور اموات میں 30 کا اضافہ دیکھا گیا، سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 930 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور اس طرح یہ تعداد 83 ہزار 599 ہوگئی، اس کے علاوہ 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 1929 تک پہنچ گئی۔

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 93 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں آنے والے ان 93 نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین 13 ہزار 650 تک پہنچ گئے۔

 

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 371 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہزار 52 ہوگئی، صوبے میں مزید 9 مریض وائرس سے جاں بحق ہونے کے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1054 ہوگئی ہے۔

 

محکمہ صحت بلوچستان کی کورونا سے متعلق صورتحال کی یومیہ رپورٹ میں مزید 133 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی گئی، اس اضافے کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 52 ہوگئی ہے، بدھ کو بلوچستان میں وائرس سے مزید کوئی مریض جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

 

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 8 کا اضافہ ہوگیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان 8 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز ایک ہزار 595 تک جاپہنچے۔

 

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 36 افراد کو اپنا شکار بنایا، سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد کے متاثر ہونے سے یہ تعداد ایک ہزار 419 ہوگئی، اس کے علاوہ وہاں ایک روز میں 4 اموات کا اضافہ بھی ہوا اور یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 ہزار 8 افراد وائرس سے شفایاب ہوگئے، ان افراد کے شفایاب ہونے کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 965 تک پہنچ گئی۔

 

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment