پی آئی اے طیارہ حادثہ میں مسافروں کے سامان کو لواحقین کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں مسافروں کے سامان کا معاملہ، انتظامیہ نے جاں بحق مسافروں کی قیمتی اشیا اور دیگر سامان لواحقین کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کے ایئر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے اے 320 ایئربس میں جاں بحق ہونے والے بدقسمت مسافروں کے سامان کو لواحقین کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق مسافروں کی قیمتی اشیا اور دیگر سامان کے لئے لواحقین اصل شناختی کارڈ کے ساتھ رابطے کر سکتے ہیں، لواحقین پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں متعلقہ حکام سے صبح 10 سے شام 5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں

قومی ائیرلائن کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ سامان کی واپسی کے لئے پی آئی اے ائر لائن حکام 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سینٹر میں دستیاب ہوں گے

22 مئی کو لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 8303 کے تباہ ہونے کے ایئر لائن انتظامیہ کو جاں بحق مسافروں کی نقد رقم ،جیولری اور دیگر سامان کو ملا تھا۔

یاد رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment