جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ نے ٹیکس حکام کو تفصیلات جمع کروا دیں

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاہل خانہ کی بیرون ملک جائیدادوں کا معاملہ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ آج ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہوئیں، انہوں نےذرائع آمدن کی تفصیلات جمع کروائیں۔

 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر کمشنر ان لینڈ ریونیو اور انٹرنیشنل تیکسز زون نے گزشتہ ہفتے جسٹس فائز عیسیٰ کی فیملی کواسلام آبادمیں سرکاری رہائشگاہ پر نوٹسز بھیجے گئے تھے ۔سینا عیسیٰ ایف بی آر کے کمشنر انٹڑنیشنل زون کو اپنا تفصیلی تحریری جواب داخل کراویا۔

 

ایف بی آرنےسحرعیسیٰ،ارسلان عیسیٰ اورزرینہ عیسیٰ سےبیرون ملک جائیدادوں سےمتعلق جواب طلب کیاتھا،جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ جواب جمع کرانے کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment