عید الاضحی کے لیے انتظامیہ نے نئی احتیاطی تدابیر جاری کر دیں

عید الضحی کی آمد آمد، انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کیلئے ایس او پیز جاری کردیں۔

عید الاضحی جیسے جیسے قریب آ رہی ہے انتظامیہ نے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں، حکومت نے عید الاضحی میں خریداری کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قربانی ضرور کیجئے لیکن آلائیشوں اور گندگی نہ پھیلائیں، آپس میں میل جول کم رکھیں تا کہ وبا پر قابو پایا جا سکے۔

نئے احکامات میں قربانی کے جانوروں کی خر…… .. . اری کے لیے حکومت کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں عوام کے ہجوم اور گندگی سے وبا پھلینے کا اندیشہ ہے، شہری اجتماعی یا آن لائن قربانی کو ترجییح دیں،
مویشی منڈیوں کو روکا نہیں جا سکتا لیکن انہیں شہر سے باہر علاقوں میں جگہ دی جائے گی، انتظامیہ
حکومت ، عوام اور فلاحی اداراے اس بار زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کی کوشش کریں، انتظامیہ
قربانی کے وقت زیادہ لوگوں کا ہجوم اکٹھا نہ ہو۔
جانوروں کو چھوٹے محلوں یا اپارٹمنٹس میں ذبح نہ کیا جائے،

انتظامیہ نے نماز عید کے حوالے سے نئی احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے کہا کہ نماز عید ادا کرنے کے لئے درمیان میں چھ فٹ کا فاصلہ لازمی رکھا جائے، اگر نماز ادا کرنے کے لئے جگہ کم ہو تو جماعت دو یا تین دفعہ کروائی جائے،نماز ادا کرنے کے لئے ماسک کا استعمال لازمی کریں، نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملنے مصافحہ کرنے سے گریز کریں،60 سال سے زائد اور کم عمر بچے نماز عید میں شامل نہ ہوں، عید کی نماز کے تقریبات اور میل جول میں احتیاط کریں،جانوروں کی خریداری اور عید کی نماز میں ایس او پیز پر عمل در آمد لازم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment