الیکشن کمیشن کا کورونا وائرس کے باعث بند ونگز کو فوری کھولنے کا حکم

الیکشن کمیشن کے ملازمین کی موجیں ختم،الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے باعث بند ونگز کو فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نےبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور جاری حلقہ بندیوں کی وجہ سے ادارے کےتمام افسران کو حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ادارے کی تمام برانچ اور ونگ ہیڈز اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنانے اور خواتین ملازمین کو بھی دوبارہ ڈیوٹی پر آنے کا حکم دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی میڈیکل ایمرجنسی یا ضروری کام کے باعث چھٹی کے لیے ونگ اور برانچ انچارج کو درخواست دینا لازم ہو گی،جبکہ الیکشن کمیشن کے تمام افسران کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے بھی پابند ہونگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment