پاکستان کے لیے سوئٹزرلینڈ کے نامزد سفیر پاکستان کی پہلی جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب

پاکستان کے لیے سوئٹزرلینڈ کے نامزد کیے گئے نئے سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجات نے تصاویر پر مبنی پاکستانی علاقوں کی ویڈیو ٹویٹ کر دی۔

 

سوئس سفیر کا کہنا ہے یہ ویڈیو صرف سوئٹزرلینڈ کے دوستوں کے ساتھ اپنے نئے گھر پاکستان کی پہلی جھلک دکھانے کیلیے ہے۔

 

ٹویٹ میں انکا کہنا ہے کہ میں نے ابھی تک یہ ساری جگہیں نہیں دیکھی، لیکن دریافت کرنے کے لئے بے چین ہوں،اس سے قبل بھی سوئس سفیر نے پاکستان آمد کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں کو دریافت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 

یاد رہے پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے موجودہ سفیر تھامس کولی ہیں، سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے تھامس کولی کی جگہ بینیڈکٹ ڈی سرجات کو اب ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، بینیڈکٹ ڈی سرجات جلد پاکستان آ کر اپنی ذمہ داریاں سمبھال لیں گے۔

Leave a Comment