ترجمان دفتر خارجہ کی وکی پیڈیا کو ہیک کر کے افواہیں پھیلانے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے وکی پیڈیا پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت سے متعلق غلط خبروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا شرپسند عناصر کی جانب سے وکی پیڈیا کو ہیک کر

کے افواہیں پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیر خارجہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا وزیر خارجہ کی صحتیابی کے لیے پاکستان اور بیرون ممالک سے آنے والے پیغامات اور نیک خواہشات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز آڈیو پیغام میں اپنی صحت سے متعلق جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے انکی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Leave a Comment