سپریم کورٹ کا انتخابی عزر داریوں کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دیا

سپریم کورٹ نے انتخابی عزر داریوں کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف اسلم شاہ کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔

 

سپریم کورٹ میں عام انتخابات 2018 میں جیتنے والے مخلتف امیدواروں کیخلاف دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی، سپریم کورٹ نے مختلف 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ان اپیلوں میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف بھی اسلم شاہ نے اپیل دائر کی تھی جسے سماعت کیلئے مقرر کر لیا ۔

 

خواجہ آصف کیخلاف عثمان ڈار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت دیگر کیخلاف دائر اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

 

سپریم کورٹ نے انتخابی عزر داریوں کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دیا ہے۔ جو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 14 جولائی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment