تمام سیاسی جماعتیں اپنے اکاونٹس کی تفصیلات اور فنڈنگ کے ذرائع بتائیں:سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2019-20کے اکاونٹس کی تفصیلات اور فنڈنگ کے ذرائع 29 اگست تک طلب کر لیے۔

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پارٹی کی سالانہ آمدنی، اخراجات، فنڈنگ ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات کی تفصیلات فراہم کریں۔

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تمام سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کی شق 204 کے تحت اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی پابند ہیں،پارٹی سربراہ اکاونٹس کی تفصیلات کے ساتھ ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ نہ لینے کا بیان حلفی بھی جمع کرائیں،پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ فارم ڈی کے مطابق جمع کرائیں۔

 

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سےتصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں،پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات کے لیے فارم ڈی الیکشن کمیشن کے مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر سے لیا جا سکتا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت کا انتخابی نشان روک لیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment