خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر اپنے عہدے سے مستعفی

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔   تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات کے پی کے اجمل خان وزیر عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھجوادیا ہے۔   خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اجمل خان وزیر سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ کامران بنگش کو اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات…

مزید پڑھیں

ن لیگ کا سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر چھ کمپنیوں کو غلط ریفنڈ دینے کا الزام

ن لیگ نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر چھ کمپنیوں کو غلط ریفنڈ دینے کا الزام لگا دیا، ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی شیزا فاطمہ خواجہ نے سابق چیرمین سے متعلق سوال نامہ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔ اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی شیزا فاطمہ خواجہ نے سابق چیرمین سے متعلق سوال نامہ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا، جس میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ مالی سال میں سولہ ارب کے انکم ٹیکس ریفنڈ دیئے گئے؟کیا اس طرح ایف بی آر…

مزید پڑھیں

لاہور ہائی کورٹ:میر شکیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا.   جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ کے 19 صفحات پر مشتمل فیصلے میں میر شکیل الرحمن کے وکیل امجد پرویز اور پراسیکیوٹر نیب کے دلائل اور عدالتی نظیروں کے حوالے دیئے گئے ہیں. فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بے ایمانی، غیر قانونی طریقے اور کرپٹ انداز سے ایگزمپشن پالیسی کے منافی اور شریک…

مزید پڑھیں

بغیر امتحانات طلباءکو پروموٹ کرنے کا معاملہ، بورڈ آف گورنرز کی حکومتی پالیسی کی توثیق

اسلام آباد:بغیر امتحانات طلباءکو پروموٹ کرنے کا معاملہ، وفاقی تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے حکومتی پالیسی کی توثیق کر دی۔   وفاقی تعلیمی بورڈ طلباءکے رزلٹ کارڈ پر حکومتی پالیسی کے تحت پروموٹ ہونے کی تحریر درج کرے گا،بورڈ آف گورنر نے پرانی طرز کے ٹرانسکرپٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔   مجوزہ تحریر میں پرفارمنس کے بہترین اندازہ اور حکومتی پالیسی کے تحت نمبروں کا شمار کیا گیا۔   حکومتی پالیسی میں ستمبر تا اکتوبر میں سپیشل امتحان لینے کی منظوری،فیس ایڈجسٹ کرنے کی منظوری، دسویں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا چڑیا گھر سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، واضح کردیا کہ جانوروں کی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی کیلئے مہلت میں توسیع نہیں ہو گی، وائلد لائف قوانین وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کا بھی حکم دے دیا ۔   چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ بدقسمتی سے سب سیاست کھیل رہے ہیں، یہاں آپ انسانوں کا خیال نہیں رکھ پا رہے جانوروں کا کیا رکھیں گے۔   تفصیلات کے مطابق اسلام…

مزید پڑھیں