بغیر امتحانات طلباءکو پروموٹ کرنے کا معاملہ، بورڈ آف گورنرز کی حکومتی پالیسی کی توثیق

اسلام آباد:بغیر امتحانات طلباءکو پروموٹ کرنے کا معاملہ، وفاقی تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے حکومتی پالیسی کی توثیق کر دی۔

 

وفاقی تعلیمی بورڈ طلباءکے رزلٹ کارڈ پر حکومتی پالیسی کے تحت پروموٹ ہونے کی تحریر درج کرے گا،بورڈ آف گورنر نے پرانی طرز کے ٹرانسکرپٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

 

مجوزہ تحریر میں پرفارمنس کے بہترین اندازہ اور حکومتی پالیسی کے تحت نمبروں کا شمار کیا گیا۔

 

حکومتی پالیسی میں ستمبر تا اکتوبر میں سپیشل امتحان لینے کی منظوری،فیس ایڈجسٹ کرنے کی منظوری، دسویں اور بارہویں کے طلباءکو تین فیصداضافی نمبر دینے کی منظور، پریکٹیکل امتحانات کے پچاس فیصد نمبر تمام طلباءکو دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، جبکہ پریکٹیکل کے باقی ماندہ پچاس فیصد نمبر تھیوری کے نمبرز کے مطابق دئیے جائیں گ۔

 

میٹرک کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان عید کے بعد ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment