خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر اپنے عہدے سے مستعفی

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات کے پی کے اجمل خان وزیر عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھجوادیا ہے۔

 

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اجمل خان وزیر سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ کامران بنگش کو اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل خان وزیر نے کہا کہ بحیثیت مشیر اطلاعات کام جاری نہیں رکھ سکتا، میں نے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا ہے، میں ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

 

واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل خان وزیر کو خیبرپختونخوا کا مشیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment