وزارتِ خارجہ کے افران کا پوسٹنگ پلان چار ماہ سے التواء کا شکار

وزارت خارجہ کے گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے افسران کا "پوسٹنگ پلان” چار ماہ سے التواء کا شکار ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزارت کے 35 افسران تذبذب کا شکار ہیں اور اپریل 2020ء سے بیرون ممالک تبادلوں کے منتظر ہیں لیکن وزارت خارجہ نے تاحال ان 35 افسران سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اس صورتحال سے جہاں ان افسران کو شدید زہنی کوفت کا سامنا ہے وہیں قومی خزانہ پر پڑنے والا بوجھ علیحدہ ہے۔

 

زرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے سفراء، ہائی کمشنرز کی بیرون ممالک نامزدگیوں کا 23جون کو اعلان کیا تھا،سفراء، ہائی کمشنرز کی تقرریوں کے بعد گریڈ 17سے 19 کے افسران کی بیرون ممالک تعیناتیوں کا فیصلہ ہونا تھا جو کہ تاحال نہ ہو سکا، ترجمان دفتر خارجہ سے جب موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کورونا وائرس کے باعث بیرون ممالک سے جن افسران نے واپس آنا تھا وہ بروقت واپس نہیں پہنچ سکے جس کے باعث افسران کے تبادلوں میں تاخیر ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلد ہی ان افسران کے تبادلوں کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment