وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف کیس میں اہم پیشرفت

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو پنڈی نے غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا، غلام سرور، اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کر دیا ہے۔

 

نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے غلام سرور خان کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق تمام اداروں سے ریکارڈ ملنے کے بعد غلام سرور خان کے اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment