پاک افغان تعلقات میں مزید بہتری، 5 سرحدی کراسنگ فعال

پاک افغان تعلقات میں مزید بہتری، پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ کے بعد خرلاچی سرحدی کراسنگ پوائنٹ بھی کھول دیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان اب 5 سرحدی کراسنگ کھل چکی ہیں اور مکمل طور پر فعال ہیں۔

 

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کا کہنا ہے کہ خرلاچی سرحدی کراسنگ اب ٹریفک کے لیے کھلی ہے ہم سرحد کی دونوں جانب اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ سے آگے بڑھ رہے ہیں، صادق خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 ایس او پی ہمیں تھوڑا سست رفتار کر رہے ہیں تاہم ہماری سمت درست ہے۔

 

پاکستان نے گزشتہ روز انگوراڈہ سرحدی کراسنگ بھی کھولی تھی پاکستان نے 12 جولائی کو انگور اڈہ اور خرلاچی سرحدی کراسنگ کھولنے کی تجویز پیش کی تھی ان دونوں سرحدی کراسنگ کو باہمی تجارت کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے گا، طورخم، چمن اور غلام خان سرحدی کراسنگ پہلے ہی کھلی ہیں جن سے 24 گھنٹے ٹریفک جاری ہے خرلاچی سرحدی کراسنگ کھلنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین کل 5 سرحدی کراسنگ کھلی ہوئی ہیں

Leave a Comment