اسلام آباد میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرہ

کورونا پھیلانے کے الزام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ،مظاہرے میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ پرامن مظاہرے میں امریکی صدر کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہرسول سوسائٹی کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنماء امون پاشا کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں کرونا کے پھیلانے کا ذمہ دار ہے،ٹرمپ بین الاقوامی مجرم ہیں،کرونا سے انسانی جانوں کا ضیاع اور کا ذمہ داری امریکہ اور صدر ٹرمپ پر عائدہوتی ھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے سلسلے میں صدر ٹرمپ نے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرکے حالات کو مزید ابتر کر دیا،عالمی لیڈر کی حیثیت سے بین الاقوامی برادری کو وسائل اور مدد فراہم کرنی چاہئے تھی ، انہوں نے سیاسی بیان بازی کو ترجیح دی،ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت اور چین کے خلاف بیانات دے کر ایک غیر ضروری بحث چھیڑ دی،انتہائی نازک وقت میں عالمی ادارہ صحت کو مالی امداد روکنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

دیگر شرکاء کا کہنا تھا امریکی صدرکبھی کورونا وباء کو چینی وائرس کہہ کر اور کبھی وباء کو جھوٹ ثابت کرنے میں لگے رہے، امریکی صدر کے غیر ذمہ درانہ روئیے سے کرونا وبا کو روکنے میں پیش رفت نہ ہو سکی اور لاکھوں افراد اس میں مبتلا ہو گئے ،ٹرمپ عالمی مجرم ہیں،اْن کے خلاف عالمی عدالت اور دیگر فورم پر آواز اٹھائیں گے،حکومت پاکستان سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں تک ہماری آواز پہنچائے اور کرونا متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرے،عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کرے،

متعلقہ خبریں

Leave a Comment