دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانے میں موجود 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار جوان بھی شہید ہوگئے، جام شہادت نوش کرنے والوں میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد رضوان خان، سپاہی محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجا وحید احمد شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment