چئرمین ایف بی آر جاوید غنی کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے

وفاقی حکومت حال ہی میں تعینات کیے گئے چئیرمین ایف بی آر جاوید غنی کو عہدے سے ہٹا رہی ہے ۔

ایف بی آر کے انتہائی باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کو اپنے عہدے سے ہٹا رہی ہے، جاوید غنی گریڈ بائیس کے آفیسر ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر جاوید غنی کو جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے دو سالہ دور حکومت میں اب تک چار ایف بی آر تبدیل ہو چکے ہیں۔ نوشین جاوید کو چیئر پرسن ایف بی آر کے عہدے سے ہٹا کر جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا ۔

یاد رہے حال ہی میں جاوید غنی کو نوشین جاوید کی جگہ نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Comment