15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے واہگہ بارڈر پندرہ جولائی سے کھولا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان کو برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر 15 جولائی سے کھولا جائے گا۔ کورونا وائرس کے تناظر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائےگا۔

 

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔ معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کووڈ 19 سے پہلے کی پوزیشن پر تجارت بحال کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment