خواجہ سرا قتل: وفاقی پولیس ابھی تک تفتیش میں اہم پیشرفت نہ کر سکی

اسلام آباد:گولڑہ میں مبینہ خواجہ سرا کے قتل کا معاملہ،وفاقی پولیس قتل کی تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقہ گولڑہ میں عمر عرف بینش نامی خواجہ سرا کے قتل میں پولیس ابھی تک کوئی اہم پیش رفت نہ کر سکی، پولیس کے مطابق انہوں نے عمر عرف بینش کی سی ڈی آر رپورٹ حاصل کر لی،سی ڈی آر رپورٹ کو بنیاد بنا کر 8 مشکوک افراد فہرست بنائی گئی ہے،8 مشکوک افراد میں سے چار کو شامل تفتیش کیا جا چکا ہے،3 مشکوک افراد کے موبائل نمبر بند ہیں ایک کو آج شامل تفتیش کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے خواجہ سرا عمر عرف بینش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال پولیس کو نہ مل سکی،پسٹل کے خول اور خون کو لیبارٹری کے لئے لاہور بھیجا گیا ہے،بینش کے اہل خانہ بھی تا حال اس حوالے پولیس کو نہیں ملے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment