راولپنڈی میں لڑکی نے اپنی سہیلی لڑکی سے شادی کر لی

راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکا بن کر اپنی سہیلی سے شادی کر لی

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کی عاصمہ نے شناختی کارڈ میں آکاش کے نام سے اندراج کرواکر نیہا نامی لڑکی سے شادی کر لی، دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہوکر دھوکہ دہی سے کورٹ میرج کی،

 

نیہا کے والد نے علم ہونے پرلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی، عدالت نے نیہا کے والد کی جانب سے دائر رٹ سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا، نیہا کی جانب سے پٹیشن انکے وکیل راجہ امجد جنجوعہ نے دائر کی۔

 

وکیل نیہا راجہ امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر دس میں ہوا، ھم نے آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کردیں، عاصمہ بی بی نے نادرا دفتر سے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا، پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن اور غیر شرعی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment