راولپنڈی:ٹریفک وارڈن پر خواتین کا جوتوں سے حملہ

راولپنڈی: لیاقت باغ اشارے پر قانون پر عمل کروانا ٹریفک وارڈن کی سزا بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مصروف ترین لیاقت باغ کے اشارے پر تعینات ٹریفک پولیس وارڈن کو تین نامعلوم خواتین نے اس وقت جوتوں سے مارنا شروع کر دیا جب ٹریفک وارڈن نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے انہیں روکا۔
موبائل سے بنی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین نامعلوم مشتعل خواتین جوتوں سے ٹریفک پولیس وارڈن کی پٹائی کر رہی ہیں۔

تینوں مشتعل خواتین وارڈن پر حملہ کرنے کے بعد غائب ہو گئیں۔

پاکستان میں آئے روز خواتین کا ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھنا اور اپنا اثر و رسوخ دکھانا معمول بن گیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment