بلوچستان، ضلع پنجگور میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ، 3 جوان شہید ہو گئے۔   پک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گچاک وادی کے علاقہ کاہان میں پاک فوج کی گاڑی کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے،حملے کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہو گئے جبکہ حملے میں پاک فوج کے میجر سمیت 5 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔   آئی ایس پی آر کے مطابق تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

فلم زندگی تماشا کو ریلیز کی اجازت مل گئی

پاکستان کے ایوان بالا نے سینسر بورڈ کو فلم زندگی تماشا ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان بالا نے سینسر بورڈ کو فلم زندگی تماشا کو کوروناوائرس کی پابندیاں ہٹنے کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں صوبہ سندھ کے سینسر بورڈ نے پاکستانی فلمساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز روک دی تھی، فلم کی ریلیز روکنے پر سینسر بورڈ نے موئقف اپنا تھا کی فلم کے ریلیز ہونے سے معاشرے کے مذہبی…

مزید پڑھیں

ایران نے بھارت کو چا بہار پروجیکٹ سے نکال دیا

ایران نے بھارت کو چا بہار پروجیکٹ سے نکال دیا پڑوسی ملک ایران نے بھارت پر تاخیری کا الزام لگاتے ہوئے 1.6 ارب ڈالر کے چابہار ریلوے پروجیکٹ سے بھارت کو نکال دیا۔ایران نے اب اس پروجیکٹ کو اپنے طور پر مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔   ایران نے یہ غیر معمولی قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب اس نے چین کے ساتھ 400 ارب ڈالر کے 25 سالہ اقتصادی اور سکیورٹی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔   اس کے نتیجے میں ایران میں بینکنگ، ٹیلی…

مزید پڑھیں

پاکستان اور ہنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے لئے مُعاہدے

پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے لئے مُعاہدے پر دستخط ہوئے۔   تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہنگری کے درمیان دُہرے ٹیکسیشن اور آمدنی پر ٹیکسز سے بچاو کی روک تھام کے لئے مُعاہدے پر دستخط ہوئے۔   پاکستان اور ہنگری نے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل میں تبدیلی کی تاکہ مُعاہدے کے تحت ٹیکس معاملات سے متعلق انتظامی تَعاون کو جَدید معیار کے مُطابق بنایا جا سکے۔   ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں ہَنگری کی حکومت کی طرف سے…

مزید پڑھیں

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،نواز شریف اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری

چئیر مین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، نیب نے نواز شریف اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دیدی۔   تفصیلات کے مطابق چئیر مین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شہباز شریف، سرتاج عزیز، رانا محمد اقبال سمیت دیگر کیخلاف انکوائرئ کی منظوری دے دی گئی۔   نیب ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اعلامیے میں سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر حامد رشید کےخلاف بھی انکوائری کی منظوری، سابق ایم پی اے شیخ اعجازاحمد کےخلاف…

مزید پڑھیں

زہرہ قتل کیس؛ انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس میں جائزہ

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کا سینیٹر مصطفی کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس، راولپنڈی میں طوطے اڑانے پر بچی زہرہ کو قتل کئے جانے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا ۔   تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کا سینیٹر مصطفی کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ایس پی راولپنڈی فیصل نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن میں طوطے اڑانے پر قتل ہونے والی بچی زہرہ کے  گال ، پیٹ ، ٹانگوں ، پرائیوٹ پارٹس پر بہت تشدد کے نشان تھے،بچی کے…

مزید پڑھیں

مرد و زن، ایک شعر لیکن دو الگ الگ فقرے

صنف انسان میں مرد اور عورت مجھے قافیہ اور ردیف لگتے ہیں، جن کے بغیر وجود کا شعر مکمل نہیں ہوتا ۔ محبت، نفرت، خامشی ، شور ، نشیب و فراز ، خوشی ، غم ، وصل و ہجر کے جذبے سموئے ہوئے یہ صنف انسانی ایک شاہکار ہے۔ لیکن پتہ نہیں کیوں آج کی دنیا میں دونوں کو صنف مخالف کہا جاتا ہے اور اس پر عمل کروانے کیلئے دونوں طرح کے فقرے کشید کیے جاتے ہیں، دونوں اپنے الگ الگ مقام و منزلت کی بات کرتے ہیں۔ کہیں…

مزید پڑھیں

وفاقی اور صوبائی حکومتیں معزور افراد کے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے معزور افراد کے حقوق سے متعلق کیس نمٹا دیا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔   تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے معزور افراد کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا ہے۔     چیف جسٹس اعجازالاحسن نے سماعت کے دوران کہا کہ 2015 سے کیس چل رہا ہے احکامات بھی دئے گئے، سپریم کورٹ نے ٹرانسپورٹ،ہسپتاوں اور…

مزید پڑھیں

نجکاری کمیٹی میں ممبران کا رکن پارلیمنٹ ہونا ضروری ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی شمولیت کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔   تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ بہت سارے کیسز ایک ہی نوعیت کے یہاں زیر التوا ہیں، اس کو بھی ڈویژنل بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کرکے دوسری طرف کو بھی سن لیتے ہیں   کابینہ کی نجکاری کمیٹی کی تشکیل کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ…

مزید پڑھیں

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کےلیے حکومت کو اجازت مل گئی

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کےلیے حکومت کو اجازت مل گئی، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کو تین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ادارے شوگر ملز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔   تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، وکیل شوگر ملز مخدوم علی خان نے حکومتی وزراء کی جانب سے بیان بازی کرکے میڈیا ٹرائل کا…

مزید پڑھیں